سکھر:کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے  ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی نے ریلی نکالی

23

سکھر،27اکتوبر(اے پی پی): کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی نے ریلی نکالی ، ریلی میں شرکاءریلی نے بھارت مخالف پرشگاف نعرے لگائے۔

 اس موقع پر شرکاءنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دل ہے،کشمیروں کا لہو رنگ لائے گا اور کشمیر جلد بنے گا پاکستان۔انہوں نے کہا کہ امن،سلامتی اور حق خود ارادیت کشمیری عوام کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طر ف سے تلاشی اور محاصروں کی نام نہاد کارروائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں جن کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی،عالمی برادری کو کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دبا بڑھانا چاہیے۔

ریلی میں ضلعی افسران اے ڈی سی گل بیگ مجیدانوں،میونسپل کمشنر محمد علی شیخ،ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس ڈاکٹر سعید اعوان،اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شائستہ کھوسو سمیت سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔