برسلز،27اکتوبر(اے پی پی): وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری سید نوید قمر سرکاری دورے پر برسلز میں موجود ہیں جہاں انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کی۔
انہوں نے میڈیا کو اپنے دورے کے مقاصد کے ساتھ ساتھ یورپی پارلیمنٹ کے اہم اراکین، یورپی کمیشن کے سینئر حکام، مختلف پارلیمانی کمیٹیوں کے اہم اراکین اور بیلجیئم کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی مصروفیات کے بارے میں بتایا۔
اس موقع پر یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان بھی موجود تھے۔











