سکھر، 03اکتوبر(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور جدید موبائل ڈسپینسری کا بھی افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے سید خورشید احمد شاہ کو سیلاب زدگان کو دی جانے والی ریلیف میڈیکل کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ اب تک ہزاروں سیلاب زدگان کا اعلاج اور ادویادت مفت فراہم کی جا چکی ہیں۔











