سکھر: عاشقان رسولﷺ کی دریائے سندھ میں کشتی ریلی، فضا درود وسلام سے گونج اٹھی

21

سکھر،08اکتوبر(اے پی پی): جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کی جانب سےدریائے سندھ میں کشتیوں پرمحفل میلاد کا انعقاد کیا گیا اور کشتی ریلی نکالی گئی جو لب مہران سے شروع ہوئی، ریلی میں شریک لوگوں اور چھوٹے عاشقان رسولﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

 کشتی ریلی نے  دریائے سندھ کے عین وسط میں واقع صوفی بزرگ حضرت خواجہ خضر کے مزار پر بھی حاضری دی اورملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ کشتی ریلی کے موقع پر دریائے سندھ کی فضا درود وسلام سے گونج اٹھی اور لبیک یارسول اللہﷺ کےنعروں سےگونجتی رہی ۔

محفل میلادﷺ کے دوران سکھر کے معروف نعت خوان گلہائے عقیدت پیش کرتے رہے۔ ریلی خواجہ خضرکے مزار پر حاضری کے بعد واپس لب مہران پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔