سکھر: عدالت نے دوہرے قتل کا الزام ثابت ہونے پر چار ملزمان کو پھانسی کی سزا سنا دی

13

سکھر،14اکتوبر(اے پی پی):سکھر کی سیشن کورٹ نے تحصیل پنوعاقل کے علاقے بائیجی میں بھینسوں کے باڑے کی ملکیت کے تنازعہ پر ایک شخص اربیلو اور اس کے بیٹے پرویز چاچڑ کو قتل کر دیا گیا تھا ، اس مقدمے کی سماعت کی۔ حتمی دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان آزاد ماکو ،توقیر ،فیصل اور فلک ماکو کو الزام ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی ہے۔

 ملزمان میں سے ایک جیل میں قید تھا جبکہ تین ملزمان ضمانت پر رہا تھے تاہم سماعت کے موقع پر چاروں ملزمان عدالت میں موجود تھے۔ فیصلے کے بعد ضمانت پر رہا ملزمان کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔