سکھر: مقتول صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی گئی

19

سکھر،21اکتوبر(اے پی پی ):  مقتول صحافی اجے لالوانی قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی،قتل کیس میں نامزد ملزم سابق ٹاون چیئرمین عنایت شاہ ،وائس چیئرمین احسان شاہ، ایس ایچ او عاشق میرانی و دیگر پیش ہوئے جبکہ ملزم رضا شاہ، جمیل شاہ، اکبر منگریو، غلام مصطفیٰ اور جانب میرانی کو جیل سے عدالت لایا گیا۔

 دوران سماعت وکیل مدعی نے کہا کہ ہائی کورٹ میں کیس منتقلی کی درخواست دائر کی گئی ہے، ہائی کورٹ 16 نومبر کو سماعت کرے گا۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شکیل حیدر شاہ نے کہا کہ 16 نومبر تک کیس کی سماعت نہیں روک سکتے، آئندہ سماعت 9 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ اجے لالوانی قتل کیس کے ایک چشم دید گواہ نریش کمار کو حادثہ دکھا کر قتل کیا گیا ہے، ہمیں بھی نریش کمار کی طرح قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔