سکھر: کورونا الاونس ختم کرنے کے خلاف   گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام ہیلتھ ملازمین کا احتجاج

23

سکھر،20اکتوبر(اے پی پی ): کورونا الاونس ختم کرنے کے خلاف سکھر میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام ہیلتھ ملازمین کا احتجاج جاری ، او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا گیا۔سندھ میں محکمہ صحت کے ملازمین کو ملنے والا کورونا الاؤنس ختم کرنے کے اس فیصلے کے خلاف سکھر میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا گیا،احتجاج کرنے والے ملازمین نے کہا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔