خیرپور،20اکتوبر(اے پی پی):خیرپور کے قریب ٹنڈو مستی کے علاقے میں گنے کی فصل کو آگ لگ گئی ہے، آگ نے کھڑی 6 ایکڑ گنے کے فصل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاع پر تاحال ریسکیو ٹیمیں نہ پہنچ سکی،علاقہ مکینوں کی جانب سے آگ کو قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے، آگ بجلی کی تار گرنے سے لگی ہے، 6 ایکڑ فصل خاکستر ہوگئی ہے۔











