سیلاب زدگان کی امداد، مزید سامان لے کر 30 گاڑیاں خیبر پختونخوا روانہ کی گئیں ہیں،حنیف عباسی

14

 

اسلام آباد، 11 اکتوبر (اے پی پی):رہنما مسلم لیگ (ن)حنیف عباسی نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہےکہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے مزید سامان لے کر 30 گاڑیاں خیبر پختونخوا روانہ کی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سٹی کی طرف سے  پارٹی کے قومی و صوبائی اسمبلی  کے ٹکٹ ہولڈرز ، خواتین ونگ، تاجر تنظیموں ، ٹریڈرز اور پنڈی کے عوام کے تعاون سے ون بلینکٹ موومنٹ کے تحت 30ٹرک بشمول 50ہزار رضائیاں ، کمبل، تکیے ، میٹرس اور دیگر سامان اپر دیر، لوئر دیر، سوات ، شانگلہ ، کوہستان ، ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبرپختونخوا کے دیگر متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔