سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے مالی امداد دی،وزیراعلیٰ پنجاب

16

لاہوریکم اکتوبر ( اے پی پی ): وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفود نے ملاقات کی۔پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم)نیویارک کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں 50لاکھ روپے کا چیک پیش کیا

امریکہ سے آنے والے پاکستانی نژادشاہد سندھو اورفیصل سندھوانگلینڈ سے آنے والے وفد میں محمدافضل،اعظم بیگ، محمد سلیم اورشاہد امیر شامل تھے۔ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈمیں آنے والی پائی پائی سیلاب متاثرین کی فلاح پر خرچ کی جا رہی ہے،مانیٹرنگ کیلئے فول پروف نظام وضع کیاگیا ہےوفاق نے سیلاب ریلیف فنڈ کی مد میں ایک پیسہ تک نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے مالی امداد دی ہے   گھر اورلائیوسٹاک کے نقصان پر بھی حکومت امداد فراہم کر رہی ہےسیلاب متاثرین کی مدد کرنے و الے مخیر حضرات کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان کی اپیل پر دل کھول کر مدد کی اوورسیز پاکستانیز میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہماراثاثہ ہیں  معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے -اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے۔