سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا پی پی 151کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا

52

لاہور،23 اکتوبر ( اے پی پی ):سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا پی پی 151کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کی خدمت اور کمزور طبقات کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے، ہم نے وسائل عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر خرچ کئے۔

سینئر صوبائی وزیر نے سمن آباد، ڈھولن وال اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اہل علاقہ کا ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر میاں اسلم اقبال سے اظہار تشکر کیا۔