صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی کو ہلالِ پاکستان عطا کر دیا

15

اسلام آباد، 10 اکتوبر(اے پی پی):  صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے سیکرٹری جنرل رابطہ عالمی اسلامی ، ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کو ہلالِ پاکستان پیر کو یہاں  عطا کیا۔ ہلال ِ پاکستان ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کی   جانب سے یتیم بچوں کی کفالت ، صحت ، سماجی شعبوں اور پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔