لاہور؛ پنجاب سیڈ کارپوریشن   بورڈ کے 122 ویں اجلاس کا انعقاد  

23

لاہور،10اکتوبر( اے پی پی ):  وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بورڈ کے 122 ویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔ سیکرٹری زراعت احمد عزیز تارڑ نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ  پنجاب سیڈ کارپوریشن کے بیج کے تھیلے کے ساتھ جدید پیداواری ٹیکنالوجی بھی کاشتکاروں کیلئے مہیا کی جائے، بیج کے فیلڈ ٹرائلز کو فصل کی ورائٹی دریافت کرنے والے بریڈرر کی نگرانی میں لگایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہائبرڈ بیج کے ٹیکنیکل  ڈرافٹ کی جانچ کیلئے کمیٹی کے قیام کی منظوری دی ہے ترقی پسند کاشتکاروں اور اکیڈمیا کی بیج ٹرائلز لگاتے وقت مشاورت لی جائے ۔

سیکرٹری زراعت پنجاب احمد عزیز تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کاشتکاروں تک معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنائے پنجاب سیڈ کارپوریشن کاشتکاروں تک بیج کی فراہمی کیلئے شارٹ ٹرم اور لونگ ٹرم پلان بنائے۔

اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن شان الحق سمیت دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔