لاہور، اکتوبر 4(اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندربلوچ، سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرفرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،میاں زاہدالرحمن،سی ای اوپنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق، ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈار اورہسپتال ڈائریکٹراینڈ سیکرٹری بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر فیصل امیر نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈارنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جنوری2021سے اب تک پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں 375 مریضوں کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کئے جا چکے ہیں۔ جنوری2021سے اب تک پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں 295 مریضوں کے لیور ٹرانسپلانٹ کئے جا چکے ہیں۔ جنوری 2021 سے اب تک پی کے ایل آئی میں 40574 مریضوں کے ڈائیلسز کئے جاچکے ہیں۔ جبکہ جنوری2021سے اب تک پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ کے اوپی ڈی میں 403201 مریضوں کاچیک اپ کیاگیاہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ جنوری2021سے اب تک پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں 14817 مریضوں کو داخل کرکے علاج معالجہ کی سہولت دی گئی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں بون میروٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی فراہم کریں گے۔ پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کو ڈائیلسزکی بہترین سہولت فراہم کررہے ہیں۔ اجلاس میں پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ میں مریضوں کی سہولت کی خاطر صحت تحفظ پروگرام سے بھی استفادہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔











