ضرور ت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اپنی زندگی میں عملاً نافذ کریں ؛ پروفیسر احسن اقبال

8

اسلام آباد،9اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے  اتوار کو یہاں   میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ضرور ت  ہے کہ نبی کریم ﷺ کی  تعلیمات اپنی  زندگی میں  عملاً نافذ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال پوری قوم عیدمیلا دالنبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ عقیدت و احترام سے بناتی ہے،آنحضرت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے،سیرت النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ پر عمل پیرا ہو کر ہی نجات ممکن ہے ۔