عارف والا،24 اکتوبر (اے پی پی )؛ عارف والا میں بھی انسداد پولیو کا عالمی دن منایا گیا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عثمان عوام کی قیادت میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا، جو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کے آفس سے لیکر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تک نکالی گئی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد عوام میں اپنے بچوں میں پولیو سے بچاؤ کےلیے بروقت حفاظتی ٹیکے اور قطروں کا کورس کو مکمل کروانے کی آگاہی دینا ہے تاکہ مستقبل میں اس پولیو جیسی موذی مرض سے بچا جا سکے۔