سکھر۔25اکتوبر(اے پی پی)ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ہندو برادری نے مذہبی تہوار دیوالی جوش و جذبے سے منایا۔ اس سلسلے میں شہر کے تمام مندروں کو رنگین لائٹوں سے سجایا گیا،۔ سکھر کے ناپردربار میں دیوالی کی تقریب منعقد کی گئی جھان پوجا پاٹھ کے ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔











