عارف والا؛ جشن آمد مصطفی ﷺ کے سلسلے میں  اجتماع میلادﷺ سبزہ زار گرائونڈ میں منعقد

18

عارف والا،08 اکتوبر (اے پی پی ):سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کے سلسلہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام صبح بہاراں و اجتماع بلدیہ کے سبزہ زار گرائونڈ میں منعقد ہے جس میں تحصیل بھر سے عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع میں غلامان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرکے اہل ایمان کے قلوب کو منور فرما رہے ہیں۔ اجتماع میں عقیدت مندوں نے ہاتھوں میں جھنڈے بھی تھام رکھے ہیں اور درود و سلام کی صدائیں ہر طرف گونج رہی ہیں۔ میونسپل کمیٹی کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا ہوا ہے  ۔