عشرہ شان رحمت العالمینﷺ ؛ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چنیوٹ میں تقریر، قرآت اور نعت کے مقابلے

12

چنیوٹ،04 اکتوبر (اے پی پی ): عشرہ شان رحمت العالمینﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں ضلعی لیول کے تقریر، قرآت اور نعت کے مقابلے ہوئے، طالبات نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر تقاریر کیں۔

فائنل مقابلہ جات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے شرکت کی۔ اس موقع پر سی او ایجوکیشن ظفر عباس ریحان، پرنسپل ادارہ، ڈی او لٹریسی و دیگر بھی موجود تھے۔  ،

ڈپٹی کمشنر محمد فاروق رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ شان رحمت العالمینﷺ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے، ضلعی کے مقابلہ جات جیتنے والے طلباء و طالبات ڈویژنل لیول کے مقابلہ جات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عشرہ شان رحمت العالمینﷺ منانے کے حوالے سے پروگرامز کا انعقاد حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  نبی کریم ﷺسے محبت اور عقیدت ہر شخص کے لیے عظیم نعمت ہے، ہمارے نبی پاکﷺ نے پتھر کھا کر بھی لوگوں کے لیے دعا کی۔

دپٹی کمشنر  نے   کہا کہ عشرہ شان رحمت العالمینﷺ منانے کا مقصد حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس کے ہر پہلو کو اجاگر کرنا ہے، ہمیں بحیثیت مسلمان حضور کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنی ہے۔