عمران خان ڈیلیور نہیں کررہا تھا، پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ذریعے اسے  ہٹایا گیا ؛ اسفندیارولی خان

43

چارسدہ،16 اکتوبر (اے پی پی ): عوامی  نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نےکہا ہے کہ عمران خان   ڈیلیور نہیں کررہا تھا، پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ذریعے اسے  ہٹایا گیا ہے ۔

اتوار کو یہاں  میڈیا سے گفتگو میں  اسفندیارولی خان نے کہا کہ اگر ایک شخص اسمبلی نہیں جارہا ، امیدوار نہیں مل رہا تو انتخابات میں حصہ کیوں لے رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ  اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی جنگ میں نہ گھسیٹیں، پرو یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ کی کوئی لڑائی نہیں ہے ۔انہوں نےکہا کہ ضمنی انتخاب میں عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ اپنا نمائندہ بھیجنا ہے  یا نہیں۔