فیصل آباد، 04 اکتوبر (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر فیصل آباد میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی، خفیہ اطلاع پر جناح ٹاؤن فوڈ سیفٹی ٹیم کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کے ہمراہ رات گئے بھٹہ سٹاپ جھنگ روڈ پر واقع گرائنڈنگ یونٹ پر چھاپہ مارا ، جس دوران ملزمان سرخ مرچوں میں رنگ، بُراده اور چوکر کی ملاوٹ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
کارروائی کے دوران 2740 کلو ملاوٹی مرچوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ مزید 1120 کلو چوکر اور 3 کلو رنگ برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا اور 2 گرائنڈنگ مشینیں ختم کر دی گئیں ۔ مالکان کے خلاف تھانہ رضا آباد میں مقدمہ درج کروا کر ملزم گرفتار بھی کروا دیا گیا ہے ۔











