لاہور،8 اکتوبر ( اے پی پی):عشرہ شان رحمت العالمینﷺ کے حوالے سے 90شاہراہ قائد اعظم پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال ،صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت اور دیگر نے عید میلاد النبیﷺ کا کیک کاٹا۔تقریب میں ڈی جی پی آر افرازاحمد،ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس،دیگر افسران اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ سلام کی ولادت با سعادت کے پرمسرت موقع پر مبارک باد دی اور کہا کہ چار سال قبل تحریک انصاف کی حکومت نے عشرہ رحمت العالمینﷺ بھرپور مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کا فیصلہ کیا،ہر سال کی طرح اس سال بھی عشرہ شان رحمت العالمینﷺ بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، سرکاری اور نجی سطح پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیرت النبیﷺ پر عمل پیرا ہونے میں ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے، ہمارے کردار میں نبی کریمﷺ کی سیرت کی جھلک نظر آنی چاہیے، بازار اور گلیاں ضرور سجائیں لیکن اس میں عقیدت کا پہلو بھی سامنے رکھا جائے۔