لاہور؛ پنجاب کی شوگر ملوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ

7

لاہور،07 اکتوبر ( اے پی پی):صوبائی وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں  پنجاب کی شوگر ملوں میں مقررہ مقدار سے زیادہ پیداوار کو ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ سلیبز بنا کر اضافی پیداوار کے دورانیے اور حکومتی فیس کا تعین کیا جائے، پیداوار بڑھانے سے متعلق میکانزم بنانا ہوگا، سنجیدگی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  شوگر ملز کا اضافی پیداوار کی ریگولرائزیشن کے فیصلے سے اتفاق خوش آئند ہے،اضافی پیداوار سے مسئلہ نہیں تاہم قانونی تقاضے ضرور پورے کرنا ہوں گے۔

وزیر سی اینڈ ڈبلیو علی افضل ساہی، سیکرٹری انڈسٹریز، کین کمشنر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔