لاہور،27اکتوبر(اے پی پی):الحمراء میں یوم سیاہ کے موقع پر”بلیک ڈے” نمائش کا انعقاد، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے نمائش کا افتتاح کیا۔نمائش میں ملک بھر سے 50آرٹسٹوں کا کام آویزاں کیا گیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے بتایا کہ الحمراء کشمیر کی ثقافت کو اُجاگرکرنے میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے،نمائش میں آویزاں فن پارے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بیان کر رہے ہیں،کشمیریوں بھائیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کا سورج ایک دن ضرور طلوع ہوگا ،نمائش میں حصہ لینے والوں کے جذبات کو سلام پیش کرتے ہیں۔











