لاہور،13 اکتوبر ( اے پی پی ): کمشنر لاہور محمد عامر جان نےشہر میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ دورہ کیا اور چئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری نے 32کلومیٹر کینال روڈ پر صفای کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد عامر جان نے بتایا کہ آج ایل ڈبلیو ایم سی کے 3سو صفائی ورکرز اور 50ٹرالیاں کینال آپریشن میں مصروف ہیں،کینال پر گزشتہ ہفتے کے آپرشن کے دوران رہ جانے والے کاموں کو مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ خزاں اور ہوا کے باعث کینال روڈ پر گرین ویسٹ روزانہ کی بنیاد پر پھیل جاتاہے،کینال پر ایل ڈبلیو ایم سی نے سروس ڈیلیوری کیمپس لگا دئیے ہیں،بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔
کمشنر لاہور اور چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے ٹھوکر نیاز بیگ تک دورہ کیا اور دلجمعی سے کام کرنے پر ورکرز کو شاباش دی۔











