ملتان، 19 اکتوبر(اے پی پی):ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام ہونےوالی ایک روز کانفرنس کے شرکاء کےلئے صوفی نائٹ منعقد کی گئی جس کا اہتمام ایل پی پی نے کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر داکٹرعظمیٰ قریشی نے کہا کہ ملتان کی ایک پہنچان یہاں کا صوفی ازم ہے جو صدیوں سے چلا آرہا ہے، اس تقریب کا مقصد بھی ملتان کے اس کلچر اور پہچان کو روشناس کرانا تھا،برصغیر میں صوفی ازم کی جڑیں بہت گہری ہیں اور اس کے ہماری زندگی پر بڑے اثرات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اس خطے کی ایک اور پہچان بن رہی ہے، تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں ہماری طالبات کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔
بعدازں معروف قوال حیدر قوال بینڈ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔











