ملتان؛ ملتان  اور ایبٹ آباد کی ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی  کے فائنل کیلئے  کوالیفائی کرلیا

7

ملتان، 13 اکتوبر (اے پی پی ):آل پاکستان بلائنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان  اور ایبٹ آباد کی ٹیموں نے نیشنل بنک آف پاکستان ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2022 (گریڈ – 2)کے فائنل کیلئے  کوالیفائی کرلیا ہے ۔

 سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں ملتان نے شیخوپورہ کو 86رنز سے شکست دے دی۔ملتان کے اوپنر صفدر کی ایونٹ میں مسلسل تیسری سنچری (170رنز) سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔شیخوپورہ کے سانول کی شاندار سنچری (130رنز)ٹیم کو فتح نہ دلوا سکی، ملتان کے  غلام اکبر نے بھی  نصف سنچری(60رنز) سکور کی ۔ملتان نے پہلے بیٹنگ میں  2وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے۔ شیخوپورہ کی ٹیم کو باؤلنگ میں مقررہ 20اوورز  تاخیر سے پھینکنے پر 6رنز کی پنلٹی کا سامنا کرنا پڑا اور ملتان کا مجموعہ 288رنز قرار پایا۔ جوابی بیٹنگ میں شیخوپورہ 2وکٹوں پر 202رنز بنا پائی۔ آفتاب کی سنچری اننگز کے علاوہ اشرف بھٹی نے 26رنز بنائے۔ ملتان کے باؤلر  اشرف جٹ نے اور شیخوپورہ کے وکٹ ٹیکر آفتاب نے ایک ایک آؤٹ کیا۔