ملتان ؛ شہر اولیاء میں ثقافت کے رنگ بکھیرتا جشنِ ملتان میلہ کا شاندار آغاز

16

ملتان، 22 اکتوبر )اے پی پی ):شہر اولیاء میں ثقافت کے رنگ بکھیرتا جشن ملتان میلہ کا شاندار آغاز  ہو  گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے فیتہ کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا ،  میلہ میں   ملک بھر سے گھڑسواروں کی نیزہ بازی کے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں،  ڈھول کی تھاپ پر نیرہ بازوں کی شاندار پرفارمینس سے شرکاء لطف اندوز ہو رہے ہیں ،2 سو سے زائد ٹیموں کی کلچرل ڈریس میں گھڑسواری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ کلچرل شو کے ذریعے اس خطے کی ثقافت کو روشناس کرانے کی کوشش کی ہے۔

میلہ  میں  شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت سے ضلعی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے  ، دو روزہ کلچرل شو میں مختلف مقابلوں سے منفرد روایت قائم کرینگے۔