ملتان، 31 اکتوبر (اے پی پی ): کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ملتان پبلک سکول کا دورہ کیا اور حاضری رجسٹر چیک کئے ، طالب علموں سے ملاقات بھی کی ۔
اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی کورسز کروائے جائیں ، طالبعلموں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا سکول کو کامیاب اور نامور تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے لائحہ عمل تیار کریں ، اساتذہ کی کارکردگی جانچنے بارے فیڈ بیک میکنزم بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سکول میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے۔
پرنسپل سکول عظمی خان نے کہا کہ ملتان پبلک سکول میں طالب علموں کی تعداد حوصلہ افزاءہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 3000 طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سکول اپنے محدود فنڈز میں بہترین پراگرس دینے بارے کوشاں ہے ۔
اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد بھی ہمراہ تھے۔











