وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے فرانس کیلئے نامزد سفیر عاصم افتخار کی ملاقات

20

اسلام آباد، 18 اکتوبر (اے پی پی ): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان کے فرانس کیلئے نامزد سفیر عاصم افتخار نے   منگل کویہاں  ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے ۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان کے فرانس کیلئے نامزد سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ انکی تعیناتی سے پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔