بورےوالا؛ نہر کی بندش پر ایک من سے زائد وزنی نایاب نسل کا کچھوا نکل آیا، دریائے ستلج کے سپرد

15

بورے والا،18 اکتوبر (اے پی پی): نہر کی بندش پر ایک من سے زائد وزنی نایاب نسل کا کچھوا نکل آیا۔نہرکا پانی خشک ہونے پر کچھوے کو جان کی امان مشکل ہوگئی،بچوں اور متعدد افراد  نے  کچھوے کو مارنے کے لئے ڈنڈوں سے حملہ کیا ،مقامی شہریوں نے کچھوے کو زخمی حالت میں دریائے ستلج کے سپرد کردیا۔

“نیکی کر دریا میں ڈال” کو سچ کردکھایا بورے والا کے شہریوں نے نہر کی بندش سے پانی خشک ہونے پر ایک من سے زائد وزنی نایاب کچھوا جانے بچانے اور پانی کی تلاش میں باہر نکلا تو کچھ شہریوں اور شرارتی بچوں نے گھیر لیا اور ڈنڈے لیکر اسکی جان کے درپے ہوگئے۔ اس دوران مقامی شہریوں نے قدرت کی اس نایاب مخلوق کو پکڑ کر پہلے پانی میں نہلایا پھر ایک تھیلے میں ڈال کر 20 کلو میٹر دور دریائے ستلج کے گہرے پانیوں کی نذر کردیا، شہریوں کے اس عمل نے”نیکی کر دریا میں ڈال” کا عملی مظاہرہ کرکے اللہ کی مخلوق سے رحم دلی کی ایک اچھی مثال قائم کردی۔