وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات

6

آستانہ،12اکتوبر  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے ۔  وزیر اعظم کے دوروزہ دورہ قازقستان کے موقع پرہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ،وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب،ڈاکٹر مصدق ملک اور طارق فاطمی بھی موجود تھے۔