اسلام آباد،5اکتوبر (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایتھوپیا کے سفیر بیکر عبداللہ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ بامقصد دفاعی ، فوجی اور انٹیلی جنس تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کو خطے کا قریبی، دوست،برادر اور انتہائی اہم ملک سمجھتا ہے۔
ایتھوپیا کے سفیر بیکر عبداللہ نے وزیر دفاع کا شکریہ ادا کیا اور دفاعی شعبے میں مزید تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔











