پشین ؛ شاگی شنغری میں  سیلاب متاثرین کےلیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

79

پشین،07 اکتوبر (اے پی پی ):  دین فلگ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پشین کے پسماندہ علاقے شاگی شنغری میں  سیلاب متاثرین کےلیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجہاں ( 630 ) چھ سو تیس مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں، فری میڈیکل کیمپ کی نگرانی سید حمید اللہ آغا نی کی ، طبی کیمپ میں ایل آر بی ٹی کے از اشتراک سے آنکھوں کے امراض کے علاج کےلیے آئی کیمپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔

اس موقع پر سید حمید اللہ آغا نے کہاکہ یہ پشین کا وہ علاقہ ہیں جہاں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہی ہوئی  اور پشین کے ایسے علاقے تک پہنچنا بھی انتہائی مشکل تھا، دین فلگ فاؤنڈیشن کی رضاکاران میڈیکل ٹیم نے دشوار گرزار راستوں سے گرز کر متاثرہ علاقے میں پہنچی اور خدمت کے جذبہ کی مدد کی۔

 کیمپ میں  ہیضہ جلد آنکھوں بخار کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں می بڑی تعداد موجود تھے۔ عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے  دین فلگ فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش  کیا۔ سید حمید اللہ نے کہاکہ دین فلگ فاؤنڈیشن کے رضاکاران سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کے ساتھ متاثرین کو آٹا اور ضرورت زندگی کی اشیاء بھی مسلسل فراہم کرنے سے مصروف ہیں۔