اسلام آباد،19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل عامر مسعود نےافتتاح س کیا۔ اس موقع پر نائب صدر قمر زمان اورسیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن ظفریاب اقبال بھی موجود تھے ۔
ٹورنامنٹ میں تیرہ ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 21 اکتوبر کو، سیمی فائنل 22 اکتوبر کو اور فائنل مقابلے 23 اکتوبر کو ہونگے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں مردوں کی کیٹیگری کے لئے 30 ہزار ڈالر اور خواتین کی کیٹیگری کے لئے 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔











