ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 باقر حسین کی ہدایت پر احمد پور شرقیہ میں پاکستان لائف سیور ٹریننگ کا انعقاد

2

احمدپورشرقیہ،12اکتوبر (اےپی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 باقر حسین کی ہدایت پر عابد رحیم ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرکی زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ میں پاکستان لائف سیور ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں سید کامران اظہر  فا ئر انسٹرکٹر(FR) نے سکول کے بچیوں کو  ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ٹریننگ دی  جس میں یہ بتایا گیا کہ دل بند ہونے کی صورت میں کس طرح سے اس کے دل کو بحال کیا جا سکتا ہے اور چوٹ لگنے کی صورت میں اگر مریض کا خون بہہ رہا ہے توکس طریقے سے اس کے خون  کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے اس ٹریننگ کا مقصد  پاکستان کے ہر شہری کو  اس قابل بنانا ہے کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں یا گھر میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے وہ اپنی مدد آپ کے تحت اس کی جان بچا سکے   اس کے علاوہ یہ بھی بتایا کہ ریسکیو 1122نے ایک ایپلیکیشن پاک لائف سیورکےنام سے متعارف کروائی ہے کہ جو لوگ اس ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکتے وہ گھر بیٹھے اس ایپلی کیشن کے ذریعے اگاہی حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سکول کی  پرنسپل  میڈم شہناز چوہدری صاحبہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ایسی ٹریننگ  سال میں کم از کم دو سے تین بار لازمی ہونی چاہیے اس سے بچوں میں آگاہی پیدا ہوتی ہے۔