شہر اولیاء کی یونین کونسلوں میں مرحلہ وار صفائی  آپریشن کا سلسلہ جاری

27

ملتان، 12اکتوبر(اے پی پی) : شہر اولیاء کی یونین کونسلوں میں مرحلہ وار صفائی  آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔

 سپیشل صفائی اسکواڈ نے  یونین کونسل 4 گلگشت میں گرینڈ  صفائی آپریشن سرانجام دیا اور تمام بلاکس میں مثالی صفائی ستھرائی کردی گئی اور تمام  ویسٹ اور ملبہ اٹھا لیا گیا ہے۔ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے گلگشت کادورہ کیا اور  صفائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے کمپنی ورکرز سے مصافحہ کیا اور شاباش دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام میں صفائی بارے نئی حکمت عملی کو بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کی تمام یونین کونسلوں کو زیرو ویسٹ کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے اور کمپنی میں نئی ورک فورس آنے تک سپیشل  اسکواڈ کے ذریعے صفائی  آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔