پاکپتن ،07 اکتوبر(اے پی پی):ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر نے کہا کہ تمام مقدمات کو ٹائم فریم کے اندر یکسو کیا جائے، ڈکیتی، چوری، کیش سنیچنگ اور دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر گشت کی جائے اور جہاں ضروری ہو وہاں ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیے جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس پاکپتن میں کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔میٹنگ میں تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر نے میٹنگ میں آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے بارے میں آگاہی دی۔
میٹنگ میں سنگین مقدمات کی یکسوئی، زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی،مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کی بابت اپ ڈیٹ پراگریس اور تفتیش کے مراحل کی بابت رپورٹ طلب کی گئی۔
ڈی پی او پاکپتن نےکہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پاکپتن پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔











