کوئٹہ،21 اکتوبر ( اے پی پی):عالم یوم انسداد پولیو کی مناسبت سے آئی ٹی یونیورسٹی میں صوبے کے پولیو ہیروز کو سلام پیش کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی ،ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے کوآرڈینٹر سید زائدشاہ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نورقاضی، ایم پی اے نصر اللہ زیرے، ای پی آئی کوارڈینٹر ڈاکٹر اختر بلیدی، مولانا انوار لحق حقانی ،ر ڈاکٹر عطاالرحمن سمیت پولیوورکرز،سیاسی وسماجی کارکن، سول سوسائٹی کے نمائندے ،علماء کرام وصحافی حضرات بھی موجود تھے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر اکتوبر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس پر موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ پولیو وائرس سے ملک کوصاف کرنے کا وقت قریب آگیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان پولیو فری ممالک میں شامل ہوگا۔