کھیل اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ و طالبات کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں،پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد

27

ملتان ،07 اکتوبر(اے پی پی): وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کہاکہ کھیل اور غیر نصابی سرگرمیاں طلبہ و طالبات کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بطور مہمان خصوصی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں سالانہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا جس کا  انعقاد گزشتہ روز نشتر پلے گراونڈ میں ہوا ۔ ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش سمیت دیگر سینئر فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

 تقریب کے موقع پر فضا میں مختلف رنگوں کے غبارے چھوڑے گئے اور طلباء وطالبات کے چاق وچوبند دستوں نے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو سلامی پیش کی۔

سالانہ سپورٹس گالا میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، والی بال، لان ٹینس، ٹیبل ٹینس، ڈسک تھرو سمیت دوسرے کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کھیلوں اور ایسی غیر نصابی سرگرمیوں کو طلبہ و طالبات کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

طلباء وطالبات نے کھیلوں کے انعقاد کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی کے تعاون پر ان کا شاندار الفاظ میں شکریہ ادا کیا۔