گلگت،08 اکتوبر(اے پی پی):وزیراعلیٰ سیکٹریٹ چنار باغ گلگت میں عشرہ رحمت اللعالمینﷺ ،12 ربیع الاول کی مناسبت سے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام،نعت خواں حضرات اور عاشقان رسولﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس دوران علماء کرام نے اپنے خطاب میں آقائے دو جہاں محمد ﷺ کی اس دنیا میں آمد اور پوری کائنات میں بھٹکے ہوئے انسانوں کے لئے ہدایت اور پھیلی روشنی سے مقررین کو آگاہ کیا۔مقررین نے کہا کہ دونوں جہانوں کی کامیابی کا واحد راستہ محمد ﷺ کی سنت پر چلنے میں ہے۔
مبارک محفل میں نعت خواں حضرات نے اپنے سریلی آواز میں نعت شریف پڑھ کر عاشقان رسولﷺ سے خوب داد حاصل کی۔











