ہرنائی؛بنیادی مراکز صحت کے خستہ حال بلڈنگوں کی تعمیر و مرمت جاری، کنٹینرز کی انسٹالیشن مکمل کردی گئی

18

ہرنائی،20اکتوبر(اے پی پی): سات اکتوبر 2021 کے ہولناک زلزلے اورمون سون کی طوفانی بارشوں سے متاثرہ بنیادی مراکز صحت کے خستہ حال بلڈنگوں کی پی پی ایچ ای کے زیر اہتمام اور یو این ایف اے  کے تعاون سےدوبارہ تعمیر و مرمت جاری ہے جبکہ بعض میں کنٹینرز کی انسٹالیشن مکمل کر دی گئی ہے، ڈی ایس ایم داؤد خان کاکڑ تعمیری کام کی ازخود نگرانی کر رہے ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے داؤد خان کاکڑنے بتایا کہ بی ایچ یو غڑمی، بی ایچ یو بیلی کو مکمل فنکشنل کرنے کے فوری بعد بی ایچ یو خدرانی جسکی مکمل بلڈنگ منہدم ہوکر زمین بوس ہوچکی  تھی،جس سےپورے اسٹاف عملے سمیت مریضوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا تھا، دن رات کی کوششوں سے کنٹینر نما کمروں کی انسٹالیشن کرکے تمام شعبے فعال کر دیئے گئے ہیں اورمریضوں کو صحت کی تمام سہولیات کی مکمل فراہمی جاری ہے۔