ہرنائی ؛ اینٹی کرپشن  ڈے کی مناسبت سے  تقریب ، طالب علموں نے بد عنوانی متعلق تقاریر پیش کیں

34

ہرنائی ،10اکتوبر(اے پی پی ):گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ضلع ہرنائی میں اینٹی کرپشن  ڈے کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین  تھے۔ ہرنائی کے مختلف سکولوں کے طلباء اور طالبات نے  بد کرپشن اوربد عنوانی سے متعلق اردو اور انگریزی میں  اپنی تقاریر پیش کیں۔

 اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی پورے معاشرے کے لیے ناسور ہےجو ملک اور قوم کی جڑیں کھو کھلا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام ہماری انفرادی و اجتماعی زمہ داری ہے اس سلسلے میں ہر شہری کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔