اوکاڑہ،10نومبر (اےپی پی): تھانہ بی ڈویژن پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائیاں کرکے دو مقامات سے سات افراد کو میچ فکسنگ جوا بذریعہ ٹیلی فونز،لیپ ٹاپ اور موبائل فونز وغیرہ پر مصروف پاکر گرفتار کر لیا۔پولیس نے سرکی محلہ روڈ کے خالی پلاٹ پر چھاپہ مار کر ملزمان علی رضا، عرفان اورعمرجاوید جبکہ ایک سینماکے قریب چھاپہ مار کر ملزمان محمد سلیم، محمود عالم، مرادعلی اور خالد کوجواء کھیلتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔











