ایبٹ آباد :یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں فرینڈز ویلفئیر ایسوسی ایشن اور کے این کے جاپان کے تعاون سے پالیسی چئیمپین سیمینار کا انعقاد

13

ایبٹ آباد، 03 نومبر (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں SEEK  کے زیر اہتمام فرینڈز ویلفئیر ایسوسی ایشن اور KnK جاپان کے تعاون سے پالیسی چئیمپین سیمینار منعقد ہوا ۔ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ مہمان خصوصی تھے۔

پالیسی چئیمپین سیمینار میں پالیسی میکرز،محکمہ تعلیم کے افسران ،گرلز یوتھ امبیسڈرز، اور سوشل ایماورمنٹ تھرو ایجوکیشن اینڈ نالج SEEK کے نمائندوں سمیت یونیورسٹی  کے,اساتذہ کرام ، طلبہ و طالبات اور سوشل ورکرز نے شرکت کی۔,یہ سیمینار خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی ثانوی تعلیم تک رسائی اور معیار کی بہتر ی کے پراجیکٹ کا حصہ تھا۔سیمینار میں KnK جاپان اور فرینڈز ویلفئیر ایسوسی ایشن پاکستان کی طرف سے لڑکیوں کی ابتدائی،ثانوی اور معیاری تعلیم تک رسائی کے حوالے سے اٹھائے گئیے اقدامات پر بنائی گئی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔

اس موقع پر

سیمینار میں سوالات و جوابات کے لئیے اوپن فورم کے سیشن میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ سے سوالات کئیے اور  سردار اورنگزیب نلوٹھہ اور ڈی ای او نے  شرکاء طلبہ و طالبات کے سوالات کے جوابات دئیے۔

آخر میں گرلز یوتھ ایمبیسڈر نے ایک قراردار پیش کی اور شرکاء سے اس قراداد پر دستخط لئیے۔ جس پر ممبر صوبائی اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے قرار داد کو اسمبلی فلور پر پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔