ملتان،28نومبر(اے پی پی): ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے امجد شعیب خان ترین کا ایم ڈی اے مین بلڈنگ کا وزٹ،ایم ڈی اے میں آنے والے نئے آفیسران اور اہلکاروں کے لئے دفاتر کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن غلام فرید بھٹی اور متعلقہ سٹاف ان کے ہمراہ تھا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے ہیڈ آفس کی بیک سائیڈ پر موجود کمروں کا وزٹ کیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ہیڈ آفس کی بیک سائیڈ پر موجود کمروں اور اوپن سپیسز پر نئے کمرے بنانے کے لئے مختلف تجاویز بھی طلب کرلی گئی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے آفس کی صفائی ستھرائی اور ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔ اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کمروں میں موجود غیر ضروری اور ناکارہ سامان کی لسٹ تیار کی جائے اور اس کی نیلامی کا بندوبست کیا جائے۔