اوکاڑہ, 28 نومبر (اے پی پی):تھانہ سٹی دیپالپورپولیس نےکارروئی کرکے تین رکنی حسیب عرف دانی گینگ کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور نےکارروئی کرکے 3 رکنی حسیب عرف دانی گینگ گرفتار کرلیا جن میں ثقلین عرف پھموں اور عثمان عرف کالا بھی شامل ہیں۔ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر مبینہ طور پر راہ گیروں کو لوٹتے تھے اور علاقہ بھر میں خوف کی علامت تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور چھینی گئی نقدی رقم 2 لاکھ روپے 31 عدد موبائل فون برآمد ملزمان نے دوران تفتیش راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہےجبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔











