جلالپورپیروالا،18 نومبر (اے پی پی ):لاہور میں شیشہ کیفے مافیا کی جانب سے صحافیوں پر حملے اور تشدد کیخلاف جلال پورپیروالہ میں صدر پریس کلب سید تفسیر حسین شمسی کی سرپرستی میں صحافیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ سینئر صحافیوں نے صحافتی ٹیم پر فائرنگ، تشدد، کیمرہ چھینے کی پرزور مذمت کی ۔
صدر پریس کلب جلال پور سید تفسیر حسین شمسی نے کہا کہ مافیاز کو بے نقاب کرنا ہی صحافی کا کام ہے ، صحافتی ٹیم اپنے فرائض کی سرانجام دہی کے لئے مصروف تھی جس پر اپنے مکروہ دھندے کو بے نقاب ہونے سے بچانے کے لئے مافیاز کی جانب سے حملہ کیا گیا یہ حملہ فرد واحد یا کسی ادارے پر نہیں بلکہ یہ ملکی صحافت پر حملہ ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ذمہ دار مافیاز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اس موقع پر صدر پریس کلب سید تفسیر حسین شمسی، سینئر صحافی شیخ ندیم، کاشف ہاشمی ،وقاص صدیقی، خواجہ شہزاد احمد، وزیر کچالہ ،شفیق احمد سومرو، عطاء ساقی، سید سمیع شاہ عبدالرزاق غوری، علی حسن، یاسر شبیر، مزمل سراج و دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔











