جیکب آباد ؛ ضلعی پاپولیشن ویلفئیر ایسوسی ایشن کیجانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

11

جیکب آباد، 02  نومبر (اے پی پی ): تحصیل ٹھل کے نواحی گائوں لیاقت علی کھوسو میں ضلعی پاپولیشن ویلفئیر ایسوسی ایشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا  گیا جس میں لیڈی ڈاکٹر سمیت چار ڈاکٹروں نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا اور ٹیسٹ سمیت  مفت میں ادویات فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر پاپولیشن ویلفئیر ایسوسی ایشن کے رکن اور ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ برساتی سیلاب کے بعد تباہی آگئی تھی جس میں مختلف امراض نے جنم لیا ہے ، متاثرین کے پاس ڈاکٹروں کی فیس اور ادویات خریدنے تک پیسے نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ میں غریبوں اور مستحقین کو مفت معائنہ ، ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔