رینالہ خورد10نومبر(اےپی پی)وکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے موضوع پہ ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں سلوویکیا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ایڈرینا ، نیدرلینڈز کی ٹیکنالوجی یونیورسٹی سے ڈاکٹر اظہر فاروق، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف فیصل آباد سے ڈاکٹر حرا بینش اور اوکاڑہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپوٹنگ کے چئیرپرسن ڈاکٹر ریاض الامین نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے حوالے سے اپنی اپنی تحقیق پیش کی اور اس شعبہ میں جدید رجحانات کے حوالے سے بات کی اس ورکشاپ کی صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضیات کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سلیم نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مہمان اسپیکرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ جدید علوم سے سناشائی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر اب قومیں زندہ نہیں رہ سکتیں۔ لہذا مختلف ممالک کے درمیان تحقیق اور تجربات کا مسلسل تبادلہ ہوتے رہنا انتہائی اہم ہے۔
ورکشاپ میں شعبہ ریاضیات کے دیگر اساتذہ نے بھی اپنی تحقیق پیش کی۔ ان میں ڈاکٹر حمود الرحمن، ڈاکٹر عمیر شہزاد، ڈاکٹر فریحہ ظفر، ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر حمید اشرف شامل تھے۔